1.حمل ٹھہرنے کے بہترین دن کون سے ہیں
پریگنِنسی (حَمل ) یا اُمید ہونے کے کون سے دن مناسب سمجھے جاتے ہیں جن کے دوران میاں بیوی کو مباشرت کرنی چاہئیے
ایک مرد کی منی اور خاتون کے انڈہ کے ملاپ سے اللہ تعالٰی سے ھم نئی زندگی کی امید لگاتے ہیں..
میڈیکل سائنس کے مطابق عام طور پہ خواتین کو ایک ماہ میں یعنی ایام ختم ہونے کے بعد اگلی بار ایام شروع ہونے تک..
عام طور پہ خواتین کے جسم میں ایک بار بیضہ بنتا اور خارج ہوتا ہے۔
مرد کا مادہ منویہ یعنی سَپرم خاتون کے اندر 3 تین سے 5 پانچ دن تک زندہ رہتا ہے....
جبکہ خاتون کے انڈہ کی عمر عام طور پہ 4 چارگھنٹے سے 12 بارہ گھنٹے ہوتی ھے۔
جدید تحقیق کے مطابق اگر خاتون کا انڈہ اور مرد کی مَنی چار سے چھ گھنٹے تک ساتھ رہیں تو حَمل یعنی اُمید کے لگنے کےلیے یہ نہایت ہی مناسب اور تقریباً یقینی مانا جاتا ہے۔
لیکن اگر مادہ منویہ یعنی مرد کے سپَرم کے جرثومہ اور خاتون کا بیضہ اس سے کم وقت بھی ساتھ رہیں تو بھی.
اُمید یعنی پریگننسی ہونے کے امکانات روشن ہوتے ہیں.
2.اُمید لگنے یا پریگننسی کےلیے مباشرت کرنے کے مفید دن...
اگر ایک خاتون کے ایام 28 اٹھائیس دن کا مکمل دائرہ ہو تو 11 گیارہویں دن سے لیکر 14 چودہویں دن کے ایام میں بیضہ خاتون کے جسم میں سے خارج ہو گا۔
لیکن سو فیصد درست بتانا ممکن نہیں.....
اِس لیے ہم ڈاکٹر عام طور پہ میاں بیوی کے لئے خاتون کے ایام ختم ہونے کے بعد
7 ساتویں دن سے لیکر 18 دن تک....... اِس عرصے میں مباشرت کرنے کو اُمید لگنے یعنی پریگننسی ہونے کو مفید سمجھتے ہوئے اِن دنوں مباشرت تجویز کرتے ہیں.
3.خواتین کے بیضہ کے اخراج کے دن جاننے کی علامتیں...
ایام گزر جانے کے بعد وجائنا خشک ہو جاتی ھے.اور اس میں سیروَیکل فلوئڈ بالکل نہیں ہوتا....
پھر کچھ دنوں بعد وجائنا میں ایک طرح کا ربڑی سا فلوئڈ یعنی گَم کی طرح کا چپکنے والا مواد یا سیال مادہ سا ظاہر ہوتا ھے۔
پھر یہ سیال مادہ بہت زیادہ نمدار اور کریم کی طرح سفید سا ہو جاتا ہے.
اِن دنوں میں مباشرت..... پریگننسی کےلیے مفید ہوتی ھے۔
پھر اِسکے بعد وجائنا میں یہ سیروَیکل فلوئڈ.... مرغی کے کچے انڈے کی سفیدی کی طرح صاف اور پھسلنے والی سی ہوجاتی ھے.....
یہ دن پریگننسی کے لئیے انتہائی مفید اور پُراُمید ہوتے ہیں

